ابنا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں الحوثی تحریک کے حامیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی برطرف کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے مظاہرے میں الحوثی کے حامیوں نے قومی آشتی کے مذاکرات میں اس تحریک کے نمائندے کے قتل کے عاملوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب الحوثی گروہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یمن کی قومی آشتی گفتگو میں الحوثی گروہ کے نمائندہ اور اس تحریک کے اعلی رکن "احمد شرف الدین" کے قتل کو دین کے احکامات ، دینی اقدار اور قانونی کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور یمن کی موجودہ حکومت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔ الحوثی تحریک کے بیان میں آیا ہے کہ یمن کی حکومت ، ملک کا نظم و نسق چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور یہ حکومت سازشی عناصر کی دست پروردہ ہے اور ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ الحوثی تحریک کے بیان میں مزید آیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کا نہ ہونا، جرائم میں اضافہ اور خونریز وارداتیں یمن کی حکومت کے کارنامے شمار ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499499
یمن کے دارالحکومت صنعا میں الحوثی تحریک کے حامیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی برطرف کا مطالبہ کیا ہے۔